چارافراد کی فائرنگ سے با پ جاں بحق ، بیٹے سمیت تین افراد شدید زخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:08

چارافراد کی فائرنگ سے با پ جاں بحق ، بیٹے سمیت تین افراد شدید زخمی
وہاڑی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بغیر اجازت شہد اُتارنے پر منع کرنے پر چارافراد کی فائرنگ سے با پ جاں بحق جبکہ بیٹے سمیت تین افراد بھی شدید زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق 577ای بی کے رہا ئشی کے کا شتکار محمد ایوب کے رقبہ میں اسی علاقہ کے رہائشی اعوان برادری کے ملا زم نے بغیر اجازت شہد اُتار لیا ،محمد ایوب نے شہد اتارنے والے ملا زم کو ڈانٹا جس پر مشتعل ہو کر اعوان برادری کے ملک جا وید ، ملک مطلوب ، ملک سرور اور ملک طاہر نے مبینہ طورپر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر محمد ایوب آرائیں موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا اور 2افراد فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے، پو لیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :