ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:43

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا
لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا،سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی، یہ مقابلے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں منعقد کرائے جائے گے،انہوں نے بتایا کہ سیریز کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے، ورلڈ الیون میں نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے، پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی،ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے، لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی نے ڈیلی الاؤنس کے حوالے سے شکایت نہیں کی، سابق فیڈریشن نے پلیئرز کے 80 لاکھ روپے دینا تھے،ان کی ادائیگی بھی کردی ہے، فنڈز ملتے ہی ہاکی کھلاڑیوں کو رقم ادا کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :