معاشرے میں تبدیلی اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے ،مولانا عبدالستار آزاد

ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنیوالے معافی کے مستحق نہیں ،نام نہاد اسلامی جماعت پارلیمنٹ میں اسلام اور عوام کی بھلائی کی بجائے کرپٹ ،نااہل عناصر کا ساتھ دے رہی ہے، رہنماء جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:43

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولانا عبدالستارآزاد نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے معافی کے مستحق نہیں نام نہاد اسلامی جماعت پارلیمنٹ میں اسلام اور عوام کی بھلائی کے بجائے کرپٹ اور نااہل عناصر کا ساتھ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دوسری عالمی قوتیں اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور دین اسلام کی ازلی دشمن ہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے ہر پلیٹ فارم پر اسلامی اصولوں اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک میگا پروجیکٹ کی افادیت سے جمعیت نظریاتی کو انکار نہیں لیکن سی پیک بلوچستان میں ہونے کی وجہ سے اولین ترجیح بلوچستان کے عوام کا حق اور ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست پارٹیوں اور نام نہاد اسلامی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے ان کے حقوق کے ساتھ ناانصافی کے سوا کچھ نہیں کیا جمعیت نظریاتی اسلامی عدل انصاف اور عوامی خدمت کا درد رکھتی ہے چار سالہ دور اقتدار میں قوم پرستوں نے صوبے کے عوام کو بے روزگاری اور مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کے بجائے کرپشن اور کمیشن کی سیاست میں مصروف رہے اور عوام کو نظرانداز کر کے اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کیا جمعیت نظریاتی سیاسی میدان میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق جماعت میں شامل ہو رہے ہیں آنے والے عام انتخابات میں جمعیت نظریاتی بھرپور حصہ لے کر عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :