رائے ونڈ،ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کاواجبات کی عدم ادائیگی پر ایڈمن مینیجر پروحشیانہ تشدد ،دم توڑ گیا

مزدوروںکو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی تھیں،توں تکرار پرمزدوروں نے تشدد شروع کر دیا،نواز دل کے عارضہ میں مبتلا تھا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:40

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایڈمن مینیجر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جو دم توڑ گیا ،پولیس نے فیکٹری انتظامیہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ میں واقعہ ایک ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چالیس سے پچاس مزدور ٹیکسٹائل ملز کے ایڈ من مینیجر محمد نواز دگل کے پاس گئے اور واجبات کی ادائیگی کا تقاضہ کیا ۔ توں تکرا ر پر مزدوروں نے ایڈ مینیجر پر دھاوا بول دیا اور اس پر تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔ نواز کو سوشل سکیورٹی ہسپتال رائے ونڈ پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق نواز دل کے عارضے میں مبتلا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کے حالات مالی حالات گزشتہ چار ،پانچ سال سے خراب چلے آرہے تھے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر پہلے بھی متعدد بار لڑائی جھگڑے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ پولیس نے فیکٹری انتظامیہ کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :