باجوڑایجنسی ،آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری

سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کیساتھ مل کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:40

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) باجوڑایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری، سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حساس ادارے کیساتھ ملکر باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ بدان کوٹ میں آپریشن رد الفساد کے دوران بڑی مقدارمیں گولہ بارود اوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے، سیکورٹی فورسز کے جانب سے سرچ اپریشن کے دوران بر آمد ہونیوالے اسلحے میں 30عدد راکٹ لانچر،31عدد راکٹ کے فیوز ،8عدد گرنیڈ ، بم بنانے کے سامان، 300عدد سقیلہ کے کارتوس، 9عدد گرین فیوز ، دو عدد 60ایم ایم گولے ،ایک عدد 40ایم ایم گولہ،5عدد بال بیئرنگ باکس ، 10عدد 120ایم ایم فیوز،10میٹر آئی ای ڈی بم کا تار، ایک عدد جی پی ایس، ایک عدد پستول باکس خالی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :