ترکی اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ، ترک صدر نے امریکی شہریوں کو ویزے نہ دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:01

ترکی اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ، ترک صدر نے امریکی شہریوں کو ویزے ..
انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) ترک صدر نے امریکی شہریوں کو ویزے نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ترک شہریوں پر ویزے بند کیے جانے کے فیصلے کے بعد ترک اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی جواب اقدام میں امریکی شہریوں کو ویزے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ترکی کوئی قبائلی علاقہ نہیں ہے۔ ترکی ایک صدیوں پرانی سلطنت ہے۔ ہم کسی صورت امریکا کو اپنی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جبکہ اپنے دفاع کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی حملوں سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :