مردان ‘ پیسکو بی او جی کے چیئر مین نوابزادہ ارسلا خان نے مسلم آباد اورگلی باغ میں5کلو میٹر طویل گیس منصوبے کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:22

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورواپڈا پیسکو کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نواب زادہ ارسلاخان نے شہری علاقہ مسلم آباد اورگلی باغ میں5کلو میٹر طویل گیس منصوبے کا افتتاح کردیا ۔منصوبے سے 700سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر علا قے کے سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک جلسہ منعقد ہوا جس سے نواب زادہ ارسلاخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مرکزی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لئے کوشاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ ان دونوں یونین کونسلوں کے علاقہ جات مکہ کالونی، شیر خان کالونی ،بلال کالونی اورسادات کالونی میں گذشتہ پندرہ سال سے یہ منصوبہ زیر التوا تھا جس کے باعث یہاں کے غریب عوام سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ اس منصوبے پر مجموعی طورپر 90لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ جلسے سے مسلم لیگ کے ضلعی صدر سید عنایت چاچہ ،خان اکبر آفریدی ، بختیارخان ،زبیر جندول اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :