ایک دن کی بھی حکومت ملے تو ملک سے سودی نظام ختم کر دونگا ،ہماری جدوجہد کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے ، سراج الحق

رانا ثنااللہ قادیانیوں کو بھائی کہتے ہیں ، فوری وزارت قانون سے فارغ کرکے وزارت جہالت کا منصب حوالے کیا جائے ،ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے والے دختر فروشوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ، امیر جماعت اسلامی کا مانسہرہ میںجلسے سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:20

ایک دن کی بھی حکومت ملے تو ملک سے سودی نظام ختم کر دونگا ،ہماری جدوجہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) ایک دن کی بھی حکومت ملے تو ملک سے سودی نظام ختم کر دونگا ہماری جدوجہد کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ھے رانا ثنااللہ قادیانیوں کو بھائی کہتے ہیں ، فوری طور پر وزارت قانون سے فارغ کرکے وزارت جہالت کا منصب حوالے کیا جائے ،ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے والے دختر فروشوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہماری حکومت میں یکساں تعلیمی نظام ھوگا جہاں پر امیر غریب کا بچہ پڑھے گا طبقاتی نظام ختم کردیں گے اسلامی نظام رائج کر کے ہی ملک خشحالی آسکتی ھے آج بھی عدالتوں میں انگریز کا دیا ھوا نظام رائج بھی ھے جب ججز کے ھاتھوں میں قرآن ھوگا تو فیصلے بھی انصاف پر مبنی ھوں گے انہوں نے کہا ھم اب بھی امریکہ کے غلام ھیں نواز شریف نے انتخابات سے قبل ڈاکٹر عافیہ کے گھر جا کر وعدہ کیا کیا تھا کہ انتخابات جیت کر امریکہ سے اس کی رہائی کرواں گا مگر ایسا نہیں ھوا شاھد خاقان وزیراعظم پاکستان امریکہ سے ھو آئے مگر اس کی راہائی کا ایک لفظ تک نہیں نکلا ہمارہ مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے اقدامات کرے اور اس کو پاکستان لایا جائے انہوں نے کہا ہمیں فوج یا مارشل لا سے خطرہ نہیں نواز شریف سے خطرہ ھے کلمہ کے نام پر حاصل کردہ ملک میں لبرل ازم نظام رائج کیا ہوا ہے بدعنوانی عام ہے ،ملک میں جب تک اسلامی نظام رائج نہیں ھوگا عوام کی حالت نہیں بدلے گی عوام ھماری پارٹی کو کامیاب کریں آئیندہ ووٹ دے کر ھمارے امیدواروں کواسمبلی میں بھیجیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے ووٹ کی امانت کو حق دار کیلئے استمال کریں دونوں بڑی پارٹیوں کے وزیروں کو صورہ اخلاص تک نہیں آتی مقامی قیادت جماعت اسلامی کی وجہ سے جلسہ ناکام رہا ضلع مانسہرہ کی عوام نے جماعت اسلامی کے امیر کی مانسہرہ آمد کو خاطر میں نہیں لایا ڈھڑ دو ھزار کے مجمعہ کا مطلب یہ ھے کہ عوام نے جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کی پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ امیر جماعت اسلامی کو بھی مسترد کر دیا ۔