راجر فیڈرر اور رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:00

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ..
شنگھائی۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) راجر فیڈرر اور رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنلز میں فیڈرر نے ڈیل پوٹرو اور نڈال نے کلچ کو شکست دی، دونوں کھلاڑی فیصلہ کن معرکے میں آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ سپین کے رافیل نڈال نے کروشیا کے مرین کلچ کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :