دسواں ایشیا ہاکی کپ، ملائیشیا نے جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، چین نے اومان کو ہرا دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:00

دسواں ایشیا ہاکی کپ، ملائیشیا نے جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دوسری ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، چین نے اومان کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے فضل ساریاور حسن اظہری نے گولز کئے، کوریا کی جانب سے واحد گول لی سیونگ کیو نے گول کیا۔

ملائیشیا نے پہلے میچ میں چین کو ہرایا تھا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں چین نے اومان کو 2-1 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ اومان کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلے میچ میں اسے جنوبی کوریا نے زیر کیا تھا۔ ملائیشین ٹیم کل پیر کو آخری گروپ میچ میں اومان جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم چین کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :