فن موسیقی کے حوالے سے نصرت فتح علی خاں مرحوم کی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی، صوفیہ بیدار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:00

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) نصرت فتح علی خاں نے نہ صرف پاک وہند بلکہ پوری دنیا میں مشرقی موسیقی کی خوبصورت دھنوں اورنزاکتوں کو بھی روشناس کرایا اور فن موسیقی کو نئی بلندیاں دیں جس سے پاکستانی ثقافت عالمی سطح پر متعارف ہوئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے نصرت فتح علی خاں کی سالگرہ کے حوالے سے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ فن موسیقی کے حوالے سے مرحوم کی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی۔فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب میں سینکڑوں مداحوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مختلف مصورین کی جانب سے مرحوم کے بنائے گئے پوٹریٹس نمائش میں رکھے گئے اورسالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔

متعلقہ عنوان :