خانیوال،خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا،ملزم فرار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:58

خانیوال۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) خاوند نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا‘ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ بستی جوئیاں والی کے رہائشی اصغر عباس جوئیہ نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی 23سالہ بیوی ارم بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :