خوراک کی فراہمی کے لیے حکومتی کاوشیں ہر سطح پر جاری ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:57

چشتیاں۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء)متوازن اور صحت مند خوراک سے انسانی جسم کی بہتر نشوونما اور بیماریوں سے بچائو کی قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے،خالص اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی تیاری اور فراہمی کے لیے حکومتی کاوشیں ہر سطح پر جاری ہیں، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاول نگرحیدر عباس نے ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میںڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول نگر،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،پولیس اور دیگر محکموںکے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر بروز سوموار کو بلدیہ ہال بہاول نگرمیں ورلڈ فوڈ ڈے پر سیمینارمیں فوڈ سیکٹر میںحکومتی اقدامات پر آگاہی دی جائے گی اور سیمینار کے بعدبلدیہ ہال سے رفیق شاہ چوک تک آگاہی واک بھی کی جائے گی۔