مجھے دکھ صرف اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں

ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے، وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:57

مجھے دکھ صرف اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے دکھ صرف اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں دکھ صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان سے ہوا تھا کہ معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے۔ اتحاد سےہی ہم نے ملک کی معیشت کا رخ موڑا ہے۔ مثبت پہلوؤں کودنیا میں اجاگر کرنے کیلیے یک آواز ہونا چاہیے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ تمام عسکری اورسول قیادت نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس میں ملتی ہیں۔ ان کی رائے میں اگر کسی معاملے پر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ ان اجلاس کے دوران ان کا اظہار کرے۔

متعلقہ عنوان :