قبائل کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے ‘ مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:56

قبائل کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے ‘ مولانا فضل الرحمن
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا سے کراچی تک بکھرے ہوئے ہیں، پہلے ان بکھرے ہوئے قبائل کو گھروں میں آباد کیا جائے ‘ قبائل کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے اس لیے قبائل کی رائے کا احترام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طماس خان سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ فاٹا یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹاکاانضمام مسئلے کاایک رٴْخ ہے‘فاٹاکومستقل صوبہ بھی بنایاجاسکتاہے ‘ قبائلی عوام پورے ملک میں بکھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے قبائل کی پگڑی کو سنبھالا، مجھے فخر ہے کہ تنہاء کی فاٹا کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :