ملاکنڈ‘ مفتی محمود نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عملی جہدوجہد کی ہے، سلمان تاثیر

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:50

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام( ف) ملاکنڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ مفتی محمود نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی جہدوجہد کی ‘ وہ ایک جید عالم ، نڈراور بے باک سیاستدان تھے جنہوں نے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت اور وطن عزیز کی حفاظت و استحکام کی بات کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14اکتوبر کو مفتی محمود کے یوم وفات پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور ان کے دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ مفتی محمود نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی جو کہ تاریخ کا لازوال حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کے وفات سے اُمت مسلمہ ایک مبلغ اسلام ، نڈر اور بے باک قائد سے محروم ہو گئی ہے ۔ مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ مفتی محمود نے قومی سیاست ، جمہوریت اور جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کی جبکہ نظام مصطفی ، ختم نبوت اور دینی مدارس کی حفاظت اور دینی جماعتوں میں اتحاد و محبت پیدا کرنے کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :