ملاکنڈ‘ ہیروئن اور آئس سمیت دیگر منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی ‘ڈی سی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:27

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ سے ہیروئن اور آئس سمیت دیگر منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی اور منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث آفراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ عوام کو پُر آمن و صاف ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ اور ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ کیساتھ بحیثیت ڈی سی ملاکنڈ چارج سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کے دوران کی ۔اس موقع پر ملاکنڈ کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ ملاکنڈ سے منشیات فروشی اور استعمال کے خاتمے کے لئے خفیہ ٹیم سے مدد لی جائیگی اور جو بھی مجرمانہ دھندے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز کی کارکردگی مذید بہتر بنائی جائیگی اور لیویز فورس کے جوانوں کے مسائل حل کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :