Live Updates

ملکی سیاست میں توہین آمیز زبان متعارف کرانے کا ذمہ دار عمران خان ہے،دانیال عزیز

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:27

ملکی سیاست میں توہین آمیز زبان متعارف کرانے کا ذمہ دار عمران خان ہے،دانیال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں توہین آمیز زبان متعارف کرانے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ ان میں یہ اہلیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عام انتخابات سمیت تمام بلدیاتی و ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عمران خان کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :