رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت
اجلاس کو پولیس ‘سکول ایجو کیشن ‘زراعت ‘لائیو سٹاک ‘ہائرایجو کیشن ‘ہائی وے ‘ہیلتھ اور دیگر محکموں بارے بریفنگ دی گئی
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:18
(جاری ہے)
ڈی پی او قصور نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کچھ اضافہ ہوا ہے مگر وہ پر امید ہیں کہ بہت جلد محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاران کی شبانہ روز محنت اور بہترین حکمت عملی کی بدولت ضلع قصور سے جرائم کا مکمل خاتمہ کر دینگے ۔
جس پر انہیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ محکمہ سکول ایجو کیشن نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پر پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ 9سے 14‘ایلمنٹری سکول اساتذہ کو گریڈ 14سے 15اور سکینڈری سکول کے اساتذہ گریڈ 16کو 2اینکریمنٹس دیدی گئی ہیں ۔ جس پر انہیں ہدایت کی گئی کہ سکولوں میں بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے اقدامات کریں ۔ اسی طرح محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ بجلی کے ڈبل کنکشن لگوانے کیلئے بھی اقدامات کریں تا کہ تمام ہسپتالوں میں بلا تعطیل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے اور جنر نیٹر پر آنیوالے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہو۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.