Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف اداکارہ نصرت جہاں آرا ء کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:18

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف اداکارہ نصرت جہاں آرا ء کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکارہ اورڈرامہ سیریل عینک والا جن کی اہم کردار نصرت جہاں آرا ء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت جہاں آراء نے اپنی اداکاری سے طویل عرصہ تک بچوں کو محظوظ کیا اور معصوم چہروں پر مسکان بکھیرنے والی نصرت جہاں آرا ء کا انتقال بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن اداکاری میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات