وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:10

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاںجمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ،ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ، خوشحال ،پر امن اور روشن پاکستان کی منزل قریب آچکی ہے اورسوا چار برس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے -انہوںنے کہا کہ مشترکہ بصیرت سے کئے جانے والے اجتماعی فیصلوںکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں - معاشرے میں اخوت ،بھائی چارے ، تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک پر تیزرفتاری سے عملدرآمد سے دوست خوش اور عوام کی ترقی کے مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے اور منفی سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی- انہوںنے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید سی پیک کو نقصان پہنچانے والے کسی طور پر عوام کے خیر خواہ نہیں - پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہی-اس موقع پر وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم اور امیر بیت المال سلمان منگلا بھی موجود تھے۔