وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا اداکارہ نصرت آرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:09

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا اداکارہ نصرت آرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اداکارہ نصرت آرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نصرت آرا کا "عینک والا جن "ڈرامہ میں کردار بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوااور اپنے منفرد انداز اداکاری سے انہیں عوام میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی وزیر مملکت نے کہا کہ نصرت آرا اپنے فن کی صورت میں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مرحومہ اداکارہ نصرت آرا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :