ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ،ْ چند کو چھوڑ کر باقی تمام ججز پر ریفرنسز ہیں ،ْ عابد شیر علی

(ن)لیگ اپنا احتساب کررہی ہے ، این آر او سائن نہیں کررہی ،ْپرویز مشرف جس طرح باہر گئے اسے فوراً واپس لائیں ،ْ وزیر مملکت عمران خان نے سیاسی افراتفری پھیلائی، امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے، جس نے پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:09

ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ،ْ چند کو چھوڑ کر باقی تمام ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن چند کو چھوڑ کر باقی تمام ججز پر ریفرنسز ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے پرویز مشرف کو پاکستانی معیشت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ 9 سال پرویز مشرف اور 5 سال پیپلز پارٹی کے دور میں ایک انچ کی ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی، نہ ہی ملکی ترقی کے لیے کوئی منصوبہ لگایاگیا۔

ہمارے دورحکومت میں 3 آپریشنز کیے گئے، نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کو بھی وسائل دئیے جائیں، ہم تمام تر چیلنجز کے باوجود اپنے جوانوں کو سپورٹ کریں گے ، پاکستان کسی ایک شخص یا ادارے کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ہے، دہشت گرد کسی کا دوست نہیں ، ملکی سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والیپاکستان کا فخر ہیں ، ہمیں اپنے جوانوں پر بے حد فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وقت لڑائی ، جھگڑیاور فساد کا نہیں بلکہ ملک کو آگے لے جانے کا ہے، ماضی کی حکومتوں نے پاکستان میں ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے مزید پیچھے چلاگیا، تاہم مسلم لیگ(ن)کی حکومت عزم کے ساتھ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کررہی ہے ۔ (ن)لیگ اپنا احتساب کررہی ہے ، این آر او سائن نہیں کررہی، انہوں نے احتساب عدالت میں ہونے والے ہنگامے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب باہر تماشالگا اس کا اندر سے کیا تعلق تھا، ہماری بیٹی احتساب کیلئے آئی تھی ،ْ باقی لوگ کمر درد کابہانہ کرکے باہر بھاگ جاتے ہیں ، پرویز مشرف جس طرح باہر گئے اسے فوراً واپس لائیں۔

عابد شیر علی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاسی افراتفری پھیلائی، وہ امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے، جس نے پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا۔