شہر میں امن و امان کے پرچار کے لیے علماء کرام اور انتظامیہ نے مل کر کام کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے پرچار کے لیے علماء کرام اور انتظامیہ نے مل کر کام کرنا ہے اور اس ضمن میںمشترکہ تعاون کی بدولت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔اِن خیالات کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جید علماء کرام مفتی انتخاب احمد، حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ محمود الحسن توحیدی،جاوید اکبر ساقی، حافظ اشرف احمد، محمد علی نقشبندی، توقیر حسین بابا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء کرام نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اور کسی بھی شخص کو مذہب کا استعمال کرتے ہوئے انتشار پھیلانے کی ہرگزاجازت نہ دینگے۔اس موقع پر علماء کرام نے شہرمیںمحرم الحرام کے انتظامات کو بہترطور پر کرنے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :