چنیوٹ ،بڑوں کی لڑائی کی معصوم بچی کو بھیانک سزا ،ہمسائی نے طیش میں آکر 6سالہ ننھی کلی پر تیزاب پھینک دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:58

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء)چنیوٹ میں بڑوں کی لڑائی کی معصوم بچی کو بھیانک سزا ہمسائی نے طیش میں آکر چھ سالہ ننھی کلی پر مبینہ تیزاب پھینک دیا بچی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ تیزاب پھینکنے والی سفاک خاتون فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ رشدآباد میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسایوں نے مبینہ طور پر کمسن بچی امین بی بی پر تیزاب پھینک دیا بچی ہسپتال منتقل چنیوٹ کے علاقہ رشید آباد میں ہمسایوں کے درمیان ہونے والی معمولی لڑائی میں طیش میں آئی ہمسائی خاتون ملزمہ نسیم بی بی نے کمسن بچی پر تیزاب پھینک دیا جس سے بچی کے پیٹ متاثر ہوا ہے جبکہ بچی کی والدہ صغراں بی بی زوجہ فلک شیرنے ہمسائی پر اس واقعہ کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ سٹی چنیوٹ سے نقشہ مضروبی حاصل کرلیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔