ڈیرہ اسماعیل خان ،سٹی پولیس کی کارروائی، 18بوتل شراب برآمد کر کے ایک ملزم دھر لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس نے محلہ گوسائیانوالہ میں کارروائی کے دوران 18بوتل شراب برآمد کر کے ایک ملزم کودھر لیا ،نواب پولیس نے وانڈہ لالی میں قمار بازی کی محفل الٹ کر چھ ملزمان گرفتار کرلیئے ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے محلہ گوسائیانوالہ میں کاروائی کے دوران منیر ولد بشیر احمد سکنہ فلک آباد سے 18بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں نواب پولیس نے وانڈہ لالی میں قمار بازی کی محفل الٹ کر نواز اور عنایت سمیت چھ ملزمان گرفتار کرلیئے ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :