رافیل نڈال شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:56

رافیل نڈال شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ہسپانوی سٹار اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے سیمی فائنل میں مرین کلچ کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست فاش سے دوچار کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی مرین کلچ کو ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6، سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :