پولوچنکووا اور گوریلووا ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:56

پولوچنکووا اور گوریلووا ہانگ کانگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں ..
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) انستاسیا پولوچنکووا اور ڈاریا گوریلووا ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ اوپن کے سلسلے میں ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں رشین سٹار انستاسیا پولوچنکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی قیانگ وانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلین کھلاڑی ڈاریا گوریلووا نے حریف امریکن کھلاڑی جینیفر براڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 7-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :