پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی،قمر الزمان کائرہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:45

پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں ..
لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی بھی طاقت سی پیک منصوبے کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیںدیکھ سکتی ۔یہ بات پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ نے گزشتہ روز پام سٹی گوادر ہیڈ آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹر سیلز رانا بشارت‘احمد رضا چوہان اور دیگر سٹاف ممبران سے ملاقات کی جہاں گوادر میں پاکستان کے روشن اور درخشاں مستقبل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، انہیںپام سٹی کے منصوبہ پر بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پرقمر الزمان کائرہ نے بتایا کہ پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک ملک دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت اس منصوبے کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی۔اس موقع ڈائریکٹر سیلز رانا بشارت نے پام سٹی گوادرکا سووینیئر بھی انہیں پیش کیا۔