مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ،بہترین کارکردگی پرآئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بارحکومت بناکرپاکستان کی پہلی سیاسی پارٹی ہونے کااعزازحاصل کریگی،

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کی وضع کردہ پالیسیوں کولے کرچل رہے ہیں ،ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگرمیگاپراجیکٹس بھی پایاتکمیل کوپہنچ رہے ہیں چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:45

مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ،بہترین کارکردگی پرآئندہ ..
رحیم یار خان۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اوربہترین کارکردگی پرآئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بارحکومت بناکرپاکستان کی پہلی سیاسی پارٹی ہونے کااعزازبھی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کی وضع کردہ پالیسیوں کولے کرچل رہے ہیں جس سے ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت دیگرمیگاپراجیکٹس بھی پایاتکمیل کوپہنچ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت اداروں سے قطعاً تصادم نہیں چاہتی اوراس حوالے سے بے جاء افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رحیم یارخان کی کچھ یونین کونسلوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپربچوں میں غذائی قلت پیدانہ ہو اس حوالے سے ورلڈفوڈ پروگرام ودیگراداروں کے اشتراک سے پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے جس کی کامیابی کے بعداس کوملک بھرمیں پھیلایاجائے گا۔ ماروی میمن نے کہاکہ ماضی میں اس حوالے سے زیادہ کام نہیں کیاگیاجوکہ افسوس ناک ہے اسی لیے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے خصوصی کام کررہاہے ۔

علاوہ ازیں ماوری میمن نے نواحی علاقے 87/Pکابھی دورہ کیا اوروہاں پربینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ بعدبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کانیاسروے شروع جارہاہے تاکہ مستحقین خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیاجاسکے اورکسی بھی صورت مستحق عورتیں نظراندازنہ ہوسکیں ۔انہوںنے کہاکہ جوعورتیں پہلے سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کررہی ہیں اگران کے مالی حالات بہترہوگئے ہیں تووہ خود اس فہرست سے خارج ہوجائیں اوررضاکارانہ طورپرکام کرتے ہوئے ایسی خواتین کواس پروگرام کاحصہ بنائیں جوحقیقی طور پر مستحق ہیں۔انہوںنے کہاکہ خواتین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جتنے بھی کام موجودہ حکومت نے کیے ہیں اس کی نظیرنہیںملتی۔