چیچہ وطنی، تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس‘26کیسز پرغور کیا گیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:45

چیچہ وطنی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا جبکہ ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام کے علاوہ اے ڈی سی ریونیو عبدالقدیر باجوہ اور کمیشن کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں 26 جاری کیسز زیر غور آئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان میں موجود جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ جات اور پولیس معاملات سے تھا ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ان کیسز پر تفصیلی غور کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے، شوکت علی کھچی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے حقوق اور جائیداد کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریونیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ کمیشن میں پیش ہونیوالے تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :