کٹوی موڑ کوئٹہ روڈ پر وزیر اعلی ترقیاتی پیکج کے تحت واٹر سپلائی سکیم لورالائی ٹائون شاہ کا افتتاح کردیا گیا

عوام سے کئے وعدے ضرور پورا کرینگے ،صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:22

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) کٹوی موڑ کوئٹہ روڈ پر وزیر اعلی کے ترقیاتی پیکج کے تحت واٹر سپلائی سکیم برائے لورالائی ٹائون شاہ کاریز تا لورالائی ٹائون فیز کا افتتاح کیا گیاجس کی لاگت 140,00ملین تھی ،افتتاحی تقریب میںصوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت اور کمشنر ژوب ڈویژن داکٹر سید سیف الرحمن موجود تھے ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لورالائی سید جہانگیر شاء نے انہیں تفصیلی بریفینگ دی ،افتتاحی تقریب میں شیرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی کونسلرز سرکاری افسران علماء کرام قبائلی معتبرین طلباء پارٹی ممبران نے مثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب زیر صدارت صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت جبکہ مہمان خصوصی کمشنرژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن تھے تقریب سے ایس ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی غنی فدائی نے بھی خطاب کئے صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اور صوبائی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے کو ضرور پورا کرینگے لورالائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پانی کا تھا جو کہ ہم نے کم وقت میں پورا کردیا ہے انشاء اللہ بہت جلد دیگر شہر کے پانی کا مسلہ بھی ترجیحی بنیاد پر اور بغیر کسی تعصب کے حل کرینگے ہم نے ہر وقت اور ہر موقع پر اچھے کاموں اور اچھے افسروں کی خدمات کو سراہا ہے لیکن غلط کاموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہمارے دورحکومت میں اہم ترقیاتی سکیمات مکمل کئے گئے ہے 18ڈیمیں سلاٹر ہاوس سڑکیں سکولز ہسپتال بناے گئے ہے میرے دعوت پر وزیراعلی لورالائی کا دورہ کرینگے اور شبوزئی تا تونسہ روڈ کا افتتاح کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہم خود کرپشن نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دینگے میرٹ پر روزگار دئے ہے کسی کا حق تلفی نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو شہر پر قبضہ کرنے دینگے وہ وقت اب ختم ہو گیا ہے ماضی کے منتخب نماہندوں نے کرپشن کے زریعے لورالائی کو پسماندہ رکھا تھا ہم صوبے میں قانون کا با لادستی چاہتے ہے شہر اور عوام کے بنیادی مسائل کئے لئے دن رات جدوجہید میں مصروف ہے تقریب سے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میرا دوسرا گھر ہے اسکے تمام مسائل صوبائی حکومت صوبائی مشیر جنگلات اور عوام کے تعاون سے حل کرینگے انہووں نے کہا کہ لورالائی کی ابادی ایک لاکھ سے زائد ہے اور لورالائی کے عوام کئے لئے روزانہ 16لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ محکمہ کے ساتھ عوام کو پانی فرائم کرنے کے لئے 7لاکھ گیلن پانی موجود ہے کچھ پانی چوری ہوتی ہے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت ہے عوام اس سلسلے میں محکمے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئے تاکہ ہم پانی کے مسئلے پر قابو پاسکے انہوں نے کہا کہ ائیندہ لورالائی کا شہر ایک جدید قسم کا شہر ہوگا 80کروڑ روپے سے لورالائی شہر کے تمام بنیادی مسائل کا حل نکالا جائیگا اور سڑکیں نالیاں سٹریٹ لایٹس نصب کئے جارئے ہے پٹھانکوٹ پل اور سنجاوی تک سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ لورالائی کا نقشہ بدل دئینگے عبدالرحیم خان کلب لیباریری سلاٹر ہاوس کو بھی جدید بنایئنگے صوبائی حکومت اور صوبائی مشیر عبید اللہ جان کی خصوصی تعاون سے اور عوام اور مختلف اداروں کی سر براوں کی خصوصی دلچسپی سے لورالائی کے تعلیمی صحت کے اداروں کو مزید فعال بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :