پاک لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ،سری لنکن کر کٹرز نے لاہور آنے سے انکار کر دیا،لنکن بورڈدورے کیلئے پر امید

لاہور میں میچ کھیلنے کیلئے تیارنہیں،سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں نہیں کھیل سکتے، میچ غیر جانبدار مقام پر کروایا جائے،کر کٹرز کا بورڈ کو خط کرکٹرز کو دورہ پاکستان کے لئے منالیں گے،مشکل وقت میں پاکستان نے ہماری مدد کی ،اب ہم مدد کریں گئے،لنکن بورڈ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:20

پاک لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ،سری لنکن کر کٹرز نے لاہور آنے سے انکار کر دیا،لنکن ..
کولمبو/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سری لنکن کرکٹرز نے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔سری لنکن کرکٹرز نے لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، معاملہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور آئے گا،ایک کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگرچہ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے کھل کر انکار نہیں کیا، تاہم ڈریسنگ روم میں ان کے موڈز سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ لاہور میں میچ کھیلنے کیلیے تیارنہیں۔

سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں نہیں کھیل سکتے، میچ غیر جانبدار مقام پر کروایا جائے۔دوسری جانب سری لنکن بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالاٹیم کو بھجوانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، وہ کھلاڑیوں سے اپیل کرینگے کہ جب سری لنکا اس طرح کی صورتحال کا شکار تھا تو پاکستان نے بڑی مدد کی تھی،اس لئے فرض بنتا ہے کہ اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کردار ادا کیا جائے،سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کے لئے منالیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سریز شیڈول ہے جس میں پاکستان ٹیسٹ سیریز کھیل چکا ہے، ون ڈے میچز دبئی میں جاری ہیں جبکہ ٹی 20 سیریز کا آخری اور تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :