پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی‘قمر الزمان کائرہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:41

پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ نے گزشتہ روز پام سٹی گوادر ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر سیلز رانا بشارت‘احمد رضا چوہان اور دیگر سٹاف ممبران سے ملاقات کی جہاں گوادر میں پاکستان کے روشن اور درخشاں مستقبل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور انہیںپام سٹی کے منصوبہ پر بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقمر الزمان کائرہ نے بتایا کہ پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک ملک دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔ لیکن پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت اس منصوبے کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی۔اس موقع ڈائریکٹر سیلز رانا بشارت نے پام سٹی گوادرکا سوینیر بھی انہیں پیش کیا۔