بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ْجماعت اسلامی آزاد کشمیر

نوسیر ی ہائیڈرل پراجیکٹ بھی شروع ہوجائیگا ،ْ شہریوں کو ماحولیات کے حوالے سے بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ،ْ شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صبح6سے شام12بجے تک مظفرآباد کے عوام بجلی لوڈشیڈنگ برداشت کرتے ہیں۔حکومت کی یہ نااہلی ہے کہ ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے مگر یہاں پر اضافہ کردیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عنقریب نوسیر ی ہائیڈرل پراجیکٹ بھی شروع ہوجائے گا جس کی وجہ سے مظفرآباد کے شہریوں کو ماحولیات کے حوالے سے بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریا ئے نیلم جو کہ مظفرآبادکے ماحول کو خوشگوار بناتا ہے جب اس کا پانی موڑا جائے گا تو پھر مظفرآباد نالہ لئی سے بھی بدتر ہوجائے گااور شہر کے عوام پینے کے شفاف پانی سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کی جولائنیں بچھائی گئی ہیں ان کاکام بھی ناقص ہے جو کہ ناکارہ ہوچکی ہیں اور گڈگورننس کے دعویدار حکومت کیلئے شرمناک ہے ۔کوہالہ اورر نوسیری پراجیکٹ کے سلسلہ میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔پانی کے جو ٹینک بنائے گئے ہیں وہ بھی ناکار ہ ہیں ۔قومی وسائل سے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

ترقیاتی کام میں دونمبری کرنے والوں کو کڑی سزا دینی چاہیے۔ہماری قیادت اس معاملے میں خاموش تماشائی ہے اور اسمبلی میں دبک کر بیٹھی ہے ۔محض اپنی مراعات بڑھائی اور گھر روشن کیے مگر عوام کو اندھیاروں میں ڈبو دیا گیا جبکہ جملہ پراجیکٹس کے کام کے ناقص ہونے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جن حضرات نے بھی ناقص کام کیا ہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :