بھمبر میں تیز فتاری کے باعث ایک اور حادثہ ، تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی دوسرے موٹر سائیکل کو ٹکر ،ْدو نو جوان زخمی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:33

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) بھمبر میں تیز فتاری کے باعث ایک اور حادثہ ، تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی دوسرے موٹر سائیکل کو ٹکر ، دو نوجوان زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھمبر گجرات روڈ پر موہڑا سدھا گاوں کے قریب ایک اور موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہو گیا دو نوجوان موٹر سائیکل ہنڈا پر شہر کی طرف آرہے تھے جن کی رفتار بہت تیز تھی جنہوں نے آگے جاتی کار جب کراس کرنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنے والے ایک دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے اسی دوران پیچھے سے ایس ایچ او برنالہ نثار یوسف اپنی ذاتی کار میں آرہے تھے جنہوں نے دونوں زخمیوں کو فوری اپنی کار میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں کی دیکھ بھال کی گئی اطلاع پر تھانہ سٹی کے تفتیشی منظور حسین موقع پر پہنچ گئے لیکن دونوں جانب سے آپس میں صلاح کرتے ہوئے پولیس کاروایہ نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :