قابض بھارتی افواج نے پوری وادی کاکریک ڈائون کرکے فوجی چھاوانی میں تبدیل کردیاہے ،ْعالمی برادری نوٹس لے ،ْچوہدری پرویز اشرف

رتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چوٹیاں کاٹ کر کشمیریوں کی غیر ت کو للکار رہی ہے ،ْکشمیری جلد آزادی کاسورج طلوع ہوتے دیکھیںگے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویزاشرف نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ، قابض بھارتی افواج نے پوری وادی کاکریک ڈائون کرکے فوجی چھاوانی میں تبدیل کردیاہے ، اقوام عالم نوٹس لیں، ان خٰیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چوٹیاں کاٹ کر کشمیریوں کی غیر ت کو للکار رہی ہے ، بھارت خود کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کررہاہے ،مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ اقوام متحدہ کشمیریوں قرارداداوں کے مطابق کریں، 70 سال کشمیری مظلم وجبر کے بازار میں رل رہے ہیںانہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت سے آزادی کی اٹھنے والی نئی تحریک کوروکنا بھارت کے بس کی بات نہیں رہی ، کشمیری جلد آزادی کاسورج طلوع ہوتے دیکھیںگے ، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کانوٹس لے ، کشمیرمیں چلنے والی آزادی کی تحریک دنیا کی واحد تحریک ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں بلٹ کاجواب پتھر سے دیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام اقوام متحدہ کے چار ٹر کے تحت اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ان کے ذریعے کشمیری عوام کو استصواب رائے کے حصو ل کیلئے جدوجہد کی اجازت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگرکرنے کیلئے دنیا بھر کے سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے ۔

اور پارلیمانی وفود پوری دنیا میں بھیجے جائیں۔ چودھری پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اسوقت دراندازی ، دہشت گردی عروج پر ہے ، معصوم کشمیریوں کاقتل عام جاری ہے ، حریت راہنما ئوں پر نماز جیسی عبادت کی ادائیگی پر پابندی ، بھارت متنازعہ علاقہ مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کو بسا کر عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے ۔

کشمیر کے اند رہونے والی صورت حال کو چھپانے کیلئے بھارت اپنی مکاری سے لائن آف کنٹرول پر آّئے روز فائرنگ کرکے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو تنگ کررہاہے ۔ جو بھارت کی جانب سے شروع کردہ غیر اعلانیہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی ہٹ دھرمی ، اسلحہ سازی ، جنگی جنون کو بھانپتے ہوئے اقوام عالم تک مسئلہ کشمیر کی قراردوں کی روشنی میں بات کرے ۔تاکہ ایک ایسا خطہ جس کے امن سے کئی ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ عشائیہ کے موقع پر دبئی میں کشمیری کمیونٹی کے سینکڑوں راہنمائوں نے شرکت کی ۔