حکومت کا سپریم کورٹ ججزکی مدت ملازمت تین سال کم کرنے پرغورشروع

دوسے تین سال مدت کم کردی جائے،تو پاناما ججزجلد ریٹائرڈ ہوجائیں گے،یہ چیز خطرناک تصادم کی عکاس ہوگی،سینئرتجزیہ کارمحمد مالک کاتجزیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اکتوبر 2017 15:49

حکومت کا سپریم کورٹ ججزکی مدت ملازمت تین سال کم کرنے پرغورشروع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر2017ء ) : سینئرتجزیہ کارمحمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے ججزکی مدت ملازمت کو دوسال کم کرنے کی حکمت عملی بنارہی ہے، ججزکی عمروں میں دوسے تین سال کمی کردی جائے تو ایسے ججزجو پاناما کیس کے فیصلے میں شامل تھے ،وہ جلد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں حکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم ایک خطرناک چیزہے۔انہوں نے کہاکہ ایک باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حکومت نے پاناما ججزسے جان چھڑوانے کیلئے سپریم کورٹ کے ججزکی عمروں میں دوسے تین سال کمی کاپروگرام بنایا ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں