متحدہ عرب امارات ، عجمان ساحل پر ایک شخص ڈوب کرجاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 14 اکتوبر 2017 15:47

متحدہ عرب امارات ، عجمان ساحل پر ایک شخص ڈوب کرجاں بحق
عجمان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14اکتوبر 2017ء) ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعے کے روز عجمان ساحل ہر ایک نامعلوم شخص ڈوب گیا ۔ سول دفاع پولیس اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچی اور اس شخص کو پانی سے نکال کر فورا اسپتال لے کر گئی ۔

(جاری ہے)

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرزنے کہا کہ وہ پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔ اس حادثے سے متعلق مزید معلومات آنا ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :