Live Updates

شریف فیملی آئینی اداروں کا احترام کرتے ہو ئے عدا لتوں کے سا منے پیش ہو ر ہی ہے عمران خان عدا لتی اشتہاری ہے‘

سی پیک منصو بہ پاکستان کے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے منصو بے کی تکمیل سے ہی پاکستان ایشیاء کا ٹا ئیگر بنے گا‘ الیکشن 2018میں ملک کی عوام فیصلہ کر ئے گی کہ ملک کی خدمت کر نے والوں کا ساتھ دینا ہے یا عدا لتی اشتہاریوں لٹیروں کا وفاقی وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:21

شریف فیملی آئینی اداروں کا احترام کرتے ہو ئے عدا لتوں کے سا منے پیش ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شریف فیملی آئینی اداروں کا احترام کرتے ہو ئے عدا لتوں کے سا منے پیش ہو رہا ہے عمران خان عدا لتی اشتہاری ہے وہ پاکستان کے کسی آئینی ادارے کا ا حترام نہیں کر تا اداروں لڑا نے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ما ضی میں رینٹل پاور پلانٹ اور دیگر بوگس منصوبوں کے ذریعہ ملک کو لوٹا گیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ18گھنٹے تک پہنچ گئی تھی نون لیگ کی حکومت توانا ئی کے مختلف منصوبے لگا ئے اور 4سالوں میں ملک کے 90فیصد ولاقوں سے اندھیرے مکمل طور پر ختم کر دئے دہشت گردی جیسے نا سور کا خا تمہ کیا سی پیک منصو بہ پاکستان کے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے شروع ہو تے ہی پاکستان میں خوشحا لی کا دور دورہ ہوگا ملک سے بے روزگاری کے خا تمے کی طرف اہم قدم ہوگا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن جغرا فیا ئی لحاظ سے ایسے خطے میں واقعہ ہے یہاں پوری دنیا کے سرمایہ کار سرما یہ کاری کو تیار ہیں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت امریکہ سمیت مختلف ممالک کے سا منے تلملا رہا ہے اور سی پیک منصوبے کو ثبو ٹاج کر نے کی ناکام کوشش میں مصروف اس منصوبے نے دشمنوں کی نیدیں حرام کر رکھی ہیں مگر یہ ہر صورت مکمل ہو گا اور اس منصو بے سے ہی پاکستان ایشیاء کا ٹا ئیگر بنے گا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں ملک کی عوام فیصلہ کر ئے گی کی انہوں نے ملک کی خدمت کر نے والوں کا ساتھ دینا ہے یا عدا لتی اشتہاریوں لٹیروں کا میاں نواز شریف کے نا اہل ہو نے کے بعد سٹاک مارکیٹ تا حال مندی شکار ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات