ڈاکٹر فاروق ستار کا میئر کراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا جائزہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:21

ڈاکٹر فاروق ستار کا میئر کراچی کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا جائزہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت سے نکلنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ فاروق ستار نے باغ ابن قاسم کا جائزہ لیا۔ وسیم اختر نے دوبارہ سے شجرکاری اور ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مئیر کراچی باغ ابن قاسم میں سوریج لائن سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وسیم اختر نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کو بتایا کہ پہلے باغ ابن قاسم اجڑ گیا تھا اب تیزی کے ساتھ اس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ فاروق ستار نے باغ ابن قاسم میں جاری کام کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور میئر کراچی وسیم اختر کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :