اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے میانمار حکومت پر دبائو ڈالے، کوفی عنان

بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے آراکان کے مکینوں کے تحفظ محسوس نہ کرنے تک ان کی واپسی آسان نہیں ہو گی، ان کو اب کیمپوں کو نہیں بلکہ اپنے اپنے آبائی گھروں کو لوٹنا ہو گا،سابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور آراکان مشاورتی کمیشن کے صدر کوفی عنان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیے جانے والے کسی فیصلے کی وساطت سے میانمار حکومت پرروہنگیا مسلمانوں کو با حفاظت اور با احترام طریقے سے ان کے آبائی گائوں کو لوٹنے کے حالات پیدا کرنے کے زیر مقصد دبا ڈالا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوفی عنان نے سلامتی کونسل میں آراکان مسلمانوں کے المیہ کے حوالے سے ایک وسیع پیمانے کی نشست کے انعقاد کے بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے آراکان کے مکینوں کے تحفظ محسوس نہ کرنے تک ان کی واپسی آسان نہیں ہو گی، ان کو اب کیمپوں کو نہیں بلکہ اپنے اپنے آبائی گھروں کو لوٹنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میانمار حکومت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کی صورت میں ملک کے دیگر مسائل کے حل لیے مزید وقت نکالا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :