چونیاں میں خاتون کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) چونیاں میں خاتون کو قتل کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس جمع کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ چونیاں میں رضیہ بی بی کو قتل کیا گیا،رضیہ بی بی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔