ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور نوجوان جاں بحق

چکن گونیا اور ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:32

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور نوجوان ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبا دمیں زیرعلاج ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ چکن گونیا اور ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ،ْ153 مریض مانسہرہ ایبٹ آباد اور پشاور کی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

30 سالہ صفیر احمد کے لواحقین کے مطابق صغیر احمد میں یکم اکتوبر کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ نوجوان کو کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ اور بعد ازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ صغیر احمد ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں جاں بحق ہوا۔ اوگی اور تناول میں درجنوں افراد چکن گونیا اور ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد12 اور مانسہرہ کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 153 مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :