جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی بے گھر افراد میں معاوضوں کے چیکوں کی تقسیم کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:20

جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی بے گھر افراد میں معاوضوں کے چیکوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد میں معاوضوں کے چیکوں کی تقسیم کا ہفتہ سے آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ تحصیل سراروگھا کے مکین جن کے گھر منہدم ہو گئے تھے میں چیک ہفتہ کو تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ تحصیل لدھا اور دیگر تحصیلوں میں چیکوں کی تقسیم رواں ماہ کی18،19اور20تاریخ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :