آسٹریلیا میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:43

آسٹریلیا میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) آسٹریلیا میں تعلیم کی غرض سے جانے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کیلئے انھیں اپنی انگریزی مزید بہتر بنانا ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے ملک میں تعلیم کی غرض سے آنے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرانے کا پروگرام بنا لیا ہے جس کے تحت انھیں اپنی انگریزی زبان کو قابلیت کو مزید نکھارنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں آنے والے غیر ملکی طلبہ انگریزی زبان کے معیارات کو مزید سخت بنائے گی تا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری پیدا کی جا سکے۔آسٹریلیا کی وزیرِ تعلیم سیمون برمنگھم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کو اب انگریزی زبان کا ایک ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ایک معیار بنا دیا گیا ہے، جس پر عمل بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس نئے سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ملکی طلبہ کو سیکھنے کے نئے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔آسٹریلوی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت غیر ملکی طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔ غیر ملکی طلبہ سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کی انگریزی بہتر نہیں ہے تو وہ اس میں مہارت کیلئے اضافی کورسز کریں۔

متعلقہ عنوان :