ویرات کوہلی انوشکا کو ’’نشکی‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:07

ویرات کوہلی انوشکا  کو ’’نشکی‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کے بارے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ’’نشکی‘‘کے نام سے پکارتے ہیں۔ویرات نے انوشکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’نشکی‘‘ بہت ایماندار ہیں اور مجھے ان کی یہی بات بہت پسند ہے۔ ویرات اور عامر خان کی دلچسپ باتوں پر مشتمل یہ شو 15 اکتوبر کو بھارتی چینل پر دکھایا جائے گا۔