گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مداحوں کے لئے موبائل ایپ ’’ٹیموجیز‘‘ اسی سال پیش کردی جائے گی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:00

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مداحوں کے لئے موبائل ایپ ’’ٹیموجیز‘‘ اسی سال ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ ہالی وڈ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مداحوں کے لئے موبائل ایپ ’’ٹیموجیز‘‘ رواں برس پیش کردی جائے گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابقگلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنی گلوکاری کے باعث بے پناہ شہرت کی مالک ہیں۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی ٹیلر سوئفٹ کے لاکھوں مداح ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ٹیلر نے اپنے مداحوں کیلئے ذاتی سماجی رابطے کا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے ٹیموجیز نامی ٹیلر سوئفٹ کی ذاتی ایپلیکیشن ہے جہاں ان کے مداح اپنی من پسند گلوکارہ سے بات کرسکتے ہیں۔ ایپ جوائن کرنیوالے گلوکارہ کے دیگر مداحوں سے آپس میں روابط رکھ سکیں گے۔ یہ نئی ایپ دیگر سماجی رابطوں کی طرح عام دستیاب ہوگی۔ ایپلی کیشنز کی دنیا میں ٹیلر کی نئی موبائل ایپ رواں برس پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :