ارکان پارلیمنٹ کے دہشتگردوں سے روابط سے متعلق مبینہ خط، آئی بی نے ملازمین کو کلین چٹ دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:48

ارکان پارلیمنٹ کے دہشتگردوں سے روابط سے متعلق مبینہ خط، آئی بی نے ملازمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2017ء) : 37 اراکین پارلیمنٹ کے دہشتگردوں سے روابط سے متعلق مبینہ خط سے متعلق آئی بی نے تحقیقاتی رپورٹ داخل دفتر کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے مبینہ خط سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کر دی ہے جس میں آئی بی کے ملازمین کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاملے کی فرانزک تحقیقات کروائی گئی ہیں ۔ خط کے معاملے میں آئی بی کا کوئی افسر یا ملازم موث نہیں ہے۔ آئی بی کا خط جعلی ہے جو کسی ایک ٹی وی چینل کودیا گیا۔

متعلقہ عنوان :