برطانیہ اپنے مالی وعدے پورے کرے،

صدر یورپی کمیشن برطانیہ کو ہر صورت میں اپنی مالیاتی وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ،گفتگو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:54

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے واضح کیا ہے کہ بریگزٹ تجارتی مذاکرات کو شروع کرنے سے قبل برطانیہ کو اپنے مالی وعدوں کو پورا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں ینکر کا کہنا تھا کہ بریگزٹ مذاکرات کا دورانیہ پہلے سے اندازوں سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ برطانیہ کو ہر صورت میں اپنی مالیاتی وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس بیان سے ایک روز قبل ہی یورپی یونین کے بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر نے کہا تھا کہ مذاکرات میں مناسب پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :